Tuesday, April 7, 2015

Motor Vehicle Owner Please Be Attentive | گاڑی کا ٹیکس

آجکل سہولت کا زمانہ ہے ہر گلی محلہ میں دو دو چارچار گاڑیاں موجود ہیں ،لوگ زیادہ تر اپنی ٹرانسپورٹ سے سفر کرنا پسند کرتے ہیں اور روایتی بس اڈا کلچر اور ڈرائیور و کلینر و کنڈیکٹر طبقہ کی بد تمیزی سے بھی بچ جاتے ہیں ۔محفوظ اور باپردہ سفر میسر آتاہے ۔یہ تو سارے ہوئے اپنی گاڑی کے مزے لیکن جناب !اس گاڑیوں کو رکھنے پر حکومت کی جانب سے ان پر کچھ ٹیکس لاگو ہوتا ہے جس کی ادائیگی بہت ہی ضروری اور قانونی فعل ہے ۔کچھ لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ کوئی بات نہیں ہم اگلے سال ٹیکس اکٹھا جمع کرا دیں گے یا کچھ عرصہ چلا کر پھر گاڑی کو نمبر لگوائیں گے ،یہ غلط سوچ ہے اور آپ کو قانونی الجھنوں میں الجھا سکتی ہے ۔اپنے تمام ٹیکسز بشمول گاڑی کا ٹیکس وقت پر ادا کرکے اچھے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں ۔مزید تفصیلات کیلئے نیچے دیا گیا حکومت پنجاب کا اشتہار ملاحظہ فرمائیں ۔

No comments:

Post a Comment